اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکي صدر بارک اوباما نے اتوار کے روز سي بي ايس ٹي وي چينل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلا مرحلہ، عراق ميں وسيع البنياد حکومت تشکيل دينا تھا جو پورا ہوچکا ہے اور اب داعش کو روکنے کے بجائے اس کي توانائي کو ختم کرنا ہے جبکہ امريکي حملوں سے، نہ صرف داعش کي پيشقدمي رکي ہے بلکہ اسے کافي نقصان بھي پہنچا ہے-
امريکي صدر نے کہا کہ اس وقت زميني فوج کي ضرورت ہے اور يہ کام، عراقي فوج انجام دے سکتي ہے- انھوں نے ايک بار پھر کہا کہ امريکي فوجي، براہ راست داعش سے جنگ نہيں کريں گے اور ان کے خلاف صرف ہوائي حملے کئے جائيں گے-
داعش کے خلاف کئے جانے والے امريکي ہوائي حملوں ميں، بعض مغربي ممالک بھي شامل ہيں-
واضح رہے کہ داعش کے خلاف يہ کاروائي، ايسي حالت ميں کي جارہي ہے کہ خود امريکہ ہي، اس گروہ کے وجود ميں آنے کا باعث بنا ہے-
.......
/169